ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت نے انتخاب لڑنے کیلئے بقایا کی ادائیگی پر کمیشن کی تجویز نامنظور کی 

حکومت نے انتخاب لڑنے کیلئے بقایا کی ادائیگی پر کمیشن کی تجویز نامنظور کی 

Sun, 08 Oct 2017 23:33:26    S.O. News Service

نئی دہلی ،8؍اکتوبر (ایس و نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سرکارنے سرکاری رہائش ،بجلی ،پانی وغیرہ کے بل کی ادائیگی نہ کرنے والے امیدواروں کو انتخاب نہ لڑنے کی الیکشن کمیشن کے ذریعہ پیش کی جانے والی تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کو خط لکھ کر ان لوگوں کے لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن لڑنے پر روک لگانے کی اپیل کی جو عوامی سہولیات کے بقایا کی مکمل ادائیگی نہیں کرتے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس طرح کے امیدواروں پر روک لگانے کے لئے عوامی نمائندگی ایکٹ کے چیپٹر ۔3 میں ترمیم کرنا ہوگی جو انتخابی جرائم سے متعلق ہے۔ عوامی خدمات کے بقایا جات کی ادائیگی میں تساہلی کی بنیاد پر نااہلی کے لئے ایک نئے سیکشن کااضافہ کرناہوگا۔ لیکن ایک سینئرعہدیدار کے مطابق مئی میں الیکشن کمیشن کو بھیجے مختصر جواب میں وزارت نے کہا کہ اس ’’ تجویز ‘‘کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت قانون کو لگتا ہے کہ روک کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ کسی امیدوار کا نو ڈیوز سرٹیفکیٹ دینے والا اتھارٹی جانبدارہوسکتاہے اورایسابھی ہوسکتاہے کہ انہوں نے اسے ضروری دستاویزات نہ دے.۔وزارت کو یہ بھی لگتا ہے کہ بقایا کی عدم ادائیگی کے امور کے تحت اسے متعلقہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جا سکتا ہے ۔ اس طرح کے معاملات میں نوڈیوز سرٹیفکیٹ والے امیدوار کو نامنظور کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔الیکشن کمیشن کے انتخابی قانون میں تبدیلی کے مطالبہ سے متعلق اقدامات جولائی 2015 کو صادردہلی ہائی کورٹ کے حکم کا نتیجہ ہے جس میں الیکشن کمیشن سے مذکورہ بقایا جات کی ادائیگی کو جلد یقینی بنانے کے لئے امیدواروں کے انتخاب لڑنے پر کسی طرح کی ’’ قدغن ‘‘ لگانے کے امکان پر غور کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔


Share: